نئی دہلی ،14؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں اسمبلی انتخابات مکمل طور پرپیپرٹریل کی بنیاد پر کرنے کے لئے معقول وی وی پی اے ٹی مشینیں دستیاب ہیں اور 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے 1615000 مشینوں کے لئے آرڈر دیا گیا ہے۔قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا میں سنجے ہری بھاؤ جادھو کے سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق اس کے پاس اس وقت 1.79 لاکھ وی وی پی اے ٹی مشینیں دستیاب ہیں۔پرساد نے کہا کہ کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ستمبر 2018تک تمام مشینیں دستیاب ہو جائیں گی۔